مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
دارالحکومت ایتھنز کے مغربی علاقوں میں شدید بارشون کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے گلیاں، سڑکیں، شاہراہیں، پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک خالی عمارت گر گئی، جس سے ارد گرد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متعدد مقامات پر شہری پانی میں پھنس گئے ہیں اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
News ID 1859064
آپ کا تبصرہ